• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیولری شاپ میں چوری کی واردات کرنے والا ملزم 7ماہ بعد پکڑا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جیولری شاپ میں چوری کی واردات کرنے والا ملزم 7ماہ بعدپکڑاگیا، تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزم سے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3 مسروقہ انگوٹھیاں اور انگوٹھیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 69 ہزار روپے برآمد ہوئی ، ملزم خریداری کے بہانے دکان سے انگوٹھیاں چرا کر فرار ہو گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2025 میں درج کیا گیا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید