• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہر کو پہلی بیوی کو 10 لاکھ حق مہر دینے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہر کو پہلی بیوی کو 10لاکھ حق مہر دینے کا حکم۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر پہلی بیوی کو مہر کی رقم فوری دینے کا پابند ہے، پہلی بیوی کو طلاق کے موثر ہونے تک ماہانہ پندرہ ہزار خرچ اور سامان جہیز کی ویلیو کے مطابق رقم ادا کرنے کا بھی حکم،کیس میں حق مہر کی رقم ،خرچہ اور سامان جہیز کی واپسی کا تنازع تھا ،جسٹس عابد حسین چٹھہ کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں بغیر اجازت شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی کو دس لاکھ حق مہر کی رقم دینے کا حکم دے دیا ۔

ملک بھر سے سے مزید