کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں افغانی باشندوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تھائی لینڈ وزٹ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر ملائشیاء جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپٹورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر ملائشیاء جانے والا مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر ایاز خان وزٹ ویزے پر تھائی لینڈ جا رہا تھا۔امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر ملائشیاء جانا تھا۔ایجنٹ نے مسافر سے 3 لاکھ روپے بٹورے۔مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ملتان زون نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد یوسف کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم محمد یوسف نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 20 ہزار روپے بٹورے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے میں ملوث 11 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں عزیز اللہ، سید آغا، سید رحمان، اختر، موسی، گل اور نصیب اللہ شامل ہیں۔ ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے تھے۔ملزمان ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے لاہور زون نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں اسد علی ، محمد طلحہ اور ساجد حسین شامل ہیں۔ملزمان کو لاہور اور شیخو پورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اسد علی نےیونان کے جعلی ویزا پر آف لوڈ ہونے والے مسافر سے 32لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم محمد طلحہ نے شہری کو یونان ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم ساجد حسین شہری سے سعودی عرب ملازمت ویزہ کے نام پر 12 لاکھ 50 ہزار روپے ہڑپ کر گیا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔