کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کے مطابق ملک میں فروری کے دوران 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوزکر گئی ۔اعداد و شمار کے مطابق 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری بھی شامل ہے، جن میں چین کی 44 کمپنیوں نے ڈائریکٹر شپ حاصل کی، اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں نے بھی نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔