• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پیرسے پٹرول پمپس بند ہونے کا انتباہ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پیرسے پٹرول پمپس بند ہونے کا انتباہ جاری کردیا ہے ، ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری عرفان الہٰی نے کہا ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی 50 فیصد تک گر گئی اور ڈیزل کی فراہمی معمول سے صرف 20 فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے اگر سپلائی بحال نہ ہوئی تو پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سپلائی بحال نہ ہوئی تو پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔، جس سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور کے صدر جہانزیب ملک اور وسطی پنجاب کے صدر نعمان مجید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس کو پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معائنے کے نام پر سپلائی ڈپوں کے بجائے پیٹرول پمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بعض نجی کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید