کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس کا عید کے بعد ممکنہ طور پر اپریل میں افتتاح کر دیا جائے گامنصوبےمیں تاخیر کی بڑی وجہ کے الیکٹرک کی لائنیں گزشتہ ہفتے ہٹائی گئی ہیں واضح رہے کریم آباد انڈرپاس منصوبہ 30 دسمبر 2023 کو شروع ہو ا اور اسے دو سال میں مکمل کیا جانا تھا 1.2 کلو میٹر طویل کریم آباد انڈرپاس کی لاگت منصوبے میں تاخیر کے باعث مجموعی لاگت تین ارب اسی کروڑ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔