• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی، بجلی شعبے میں اصلاحاتی پیکیج، دیہات کو گیس کی فراہمی کیلئے فنڈز منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی شعبے میں اصلاحاتی پیکیج، دیہات کو گیس کی فراہمی کیلئے فنڈز کی منظور ی دیدی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن)کی جانب سے بجلی کے شعبے میں جامع اصلاحاتی پیکج سے متعلق ایک تجویز پر بھی غور کیا گیا جس کا مقصد بجلی کی پیداوار کی لاگت میں کمی، پرانی ادائیگیوں کی ذمہ داریوں کا حل اور پاور سیکٹر میں گردشی قرضے سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنا ہے، ای سی سی نے اصلاحاتی پیکج اور متعلقہ مالی اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بجلی کے شعبے کی پائیداری بہتر بنانے، صارفین پر ٹیرف کے دباؤ کو کم کرنے اور وسیع تر شعبہ جاتی اصلاحات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ملک بھر سے سے مزید