• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و اسرائیلی دہشت گردی، جماعت اسلامی کے کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پرجمعہ کوایران سے اظہار یکجہتی اور امرایکہ و اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف کراچی تا کشمور سندھ بھر میں پرامن مظاہروں کا انعقاد کیا گیااحتجاجی مظاہروں سے صوبائی و مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئےایران پر حملے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان نام نہاد بورڈآف پیس سے نکلنے کا اعلان کرے۔ شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جبکہ مقررین نے امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خاندان سمیت شہید کرنے والے عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا۔رہنمائوں کا کہنا تھاکہ امریکہ و اسرائیل نے بلاجواز حملی کرکے سپریم لیڈر و اہل خانہ سمیت دس ہزار سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل عام کے عالمی قوانین، حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور پوری انسانیت کو شرما دیا ہے

ملک بھر سے سے مزید