• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصل خانے پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی، تحقیقات شروع، کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی قونصل خانے پراحتجاجی مظاہرے کےدوران توڑ پھوڑ اورہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے11افراد کے جاں بحق 30 سے زائدافراد کے زخمی ہونے کا واقعہ کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی نے باقاعدہ انکوائری کا آغازکردیا ہے، انکوائری کمیٹی کے سامنے قونصل خانے کے باہرہنگامہ آرائی کی خصوصی فوٹیجزبھی پیش کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت کے خلاف یکم مارچ کو مذہبی تنظیموں کی جانب سے مائی کلاچی روڈ پرواقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرے کےدوران توڑ پھوڑ اورہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے 11 افراد کے جاں بحق 30 سے زائدافراد کے زخمی ہونے کا واقعہ کی تحقیقات کے لئے سندھ حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈوالفقارلاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید