اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائٹس میں 15فیصد اضافے کی خبریں درست نہیں۔ اوور فلائٹ ریونیو کا انحصار صرف پروازوں کی تعداد پر نہیں بلکہ فاصلے اور نیویگیشن چارجز سمیت کئی عوامل پر ہوتا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے بعد اوور فلائٹ ٹریفک میں عارضی اضافہ دیکھا گیا۔