• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار، بیرون ملک جانے والا آف لوڈ

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام ایجنٹ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث بدنام ایجنٹ یاسر عرفات کو گرفتار کر لیا ،حکام کے مطابق ملزم ایف آئی اے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور انسانی اسمگلنگ کے منظم گروہ کا سرگرم رکن ہے،ملزم بھاری رقوم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتا تھا،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے وزٹ ویزے کی آڑ میں جنوبی کوریا جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا،ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پر سفر کرنے والے واجد علی نامی مسافر کے تفصیلی پروفائلنگ کے دوران مشکوک ٹکٹنگ پیٹرن اور کیش ادائیگیوں سے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف ، ایجنٹ بشیر، مشیر، وسیم اور ذاکر پر مشتمل نیٹ ورک بھی بے نقاب ہو گیا،مسافر واجد علی کو گزشتہ روز بھی ناکافی فنڈز اور غیر تسلی بخش وجوہات پر آف لوڈ کیا جا چکا تھا،دوسری کوشش میں موبائل فون سے ایجنٹس کے ساتھ رابطے اور جنوبی کوریا روانگی سے متعلق چیٹس ،سامان کی تلاشی کے دوران جنوبی کوریا کا مشکوک ویزا بھی برآمد ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 28 لاکھ روپے میں جنوبی کوریا جانے کا معاہدہ طے کیا، 3 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے جبکہ بقیہ رقم جنوبی کوریا پہنچ کر ادا کی جانی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید