• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے انتہائی پوش علاقے میں انوکھا بینک فراڈ

دبئی (سبط عارف) دبئی کے انتہائی پوش علاقے میں انوکھا بینک فراڈ ، ملزمان نے “ شیڈو موبائل نیٹ ورک “ قائم کرکے اکاؤنٹس خالی کردئیے، دبئی کے پام جمیرا اور مرینہ کے رہائشیوں کے موبائل سگنل ہائی جیک کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں سنسنی خیز سائبر فراڈ کیس سامنے آیا ہے جہاں تین رکنی گینگ نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موبائل سگنلز ہی ہائی جیک کر لئے اور شہریوں کو جعلی بینک پیغامات بھیج کر لاکھوں درہم لوٹ لئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی جبکہ ملزمان کو سزا مکمل ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات سے ڈیپورٹ کردیا جائے ۔ تحقیقات کے مطابق گینگ نے خصوصی آلات اور سگنل جَیمرز کے ذریعے اصل موبائل نیٹ ورک کو عارضی طور پر بند کیا اور ایک “شیڈو نیٹ ورک” بنایا، جس کے ذریعے دبئی مرینا اور پام جمیرا کے رہائشیوں کو بینکوں کے نام سے انتہائی حقیقی دکھائی دینے والے ایس ایم ایس ( sms ) بھیجے گئے۔ پیغامات میں بینک کے لوگو اور پیشہ ورانہ زبان استعمال کی گئی تاکہ متاثرہ افراد بغیر سوچے سمجھے لنک پر کلک کریں۔ جیسے ہی صارف نے لنک کھولا، اس کی ذاتی معلومات اور آن لائن بینکنگ تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں اور رقم اکاؤنٹس سے منتقل کر لی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید