کراچی(اسٹاف رہورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی نے اپنی مختلف فیکلٹیز کے لیے دو نئے ڈینز کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تقرریاں وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی ایکٹ 2022 کے تحت کی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر علی خان کو فیکلٹی آف ڈینٹسٹری اینڈ الائیڈ کا ڈین تین (3) سال کی مدت کے لیے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر گل افشاں کو فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز کا ڈین ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 11 جون 2027 تک مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں معزز اساتذہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں تعلیم کے معیار، تحقیق اور ادارے کی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔ کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔