• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا ملائیشیا پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، وزیر خارجہ کا صاف انکار

کوالالمپور(جنگ نیوز)امریکہ کا ملائشیا پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دبائو، وزیر خارجہ کا صاف انکار، محمد حسن کا کہنا تھا ہماری دیرینہ پالیسی صہیونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی،معاملے کو اسی کے مطابق ہینڈل کر رہے ہیں ۔ حال ہی میں ملائشیا نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی کی توثیق کی ہے۔ وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا کہ امریکا کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور امریکی کانگریس کے ارکان کی طرف سے کوالالمپور کے ساتھ سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات پر نظرثانی کرنے کے مطالبات کے باوجود حکومت کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید