لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور چین کے درمیان سخت سرحدی کشیدگی کے باوجود مشرقی سکم کے تاریخی ناتھولاپاس کے ذریعے سرحدی تجارت یکم اگست سے دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ ناتھولا پاس سلک روٹ کا ایک اہم تجارتی راستہ رہا ہے۔ 1962 کی بھارت، چین جنگ کے بعد یہ گزرگاہ بند کر دی گئی تھی تاہم 2006 میں اسے باضابطہ طور پر دوبارہ کھولا گیا۔ بعد ازاں 2020 میں کورونا وبا کے باعث تجارت ایک مرتبہ پھر معطل کر دی گئی جو اب تک بند تھی۔ یہ پاس ہر سال مئی سے نومبر تک تقریباً چھ ماہ کیلئے تجارت کیلئے کھلا رہتا ہے۔