اسلام آباد(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا موثر استعمال جدید اور عوام دوست عدالتی نظام کیلئے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بار کونسل کے وفد گفتگو کرتے ہوئے کی۔وفد نے ملک بھر میں جاری عدالتی اصلاحات، خاص طور پر ای-لائبریریوں کے قیام، عدالتوں کی سولرائزیشن اور ویمن فیسی لیٹیشن سینٹرز کے قیام کو سراہا۔