کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز کی بجلی بحال ہونے کے بعد کراچی کےمتاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے پیر کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر بجلی بحال کی، جس کے فوری بعد پمپنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا اور متاثرہ علاقوں کو پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔