دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کے مشرقی علاقوں میں پیر کو بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور حتہ، ریاست فجیرہ اور مختلف وادیوں میں موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ریلے بہہ نکلے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔دبئی سے سلطنت عمان کی طرف جانے والی شاہراہ حتہ روڈ (شارع الوطن) پر بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔