لاہور( مقصود اعوان نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کرکے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے جماعت اسلامی کی جانب سے 7 اگست کو پیٹرولیم کی مصنوعات میں بےتحاشا اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر بھی بات چیت کی اور ملک میں ا من و امان کے پیشِ نظر ہڑتال کی کال پر اعتماد میں لیا امیر جماعت نے یقین دلایا کہ 7 اگست سے قبل حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں پر کوئی منصفانہ فیصلہ نہ کیا تو جماعت اسلامی پرامن احتجاج کا اپنا آئینی حق استعمال کرے گی۔