لاہور ( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حق مہر اور خلع بارے کیس میں قرار دیا ہے کہ اگر شوہر کا ظلم ثابت ہو جائے تو بیوی حقِ مہر سے محروم نہیں ہوگی، عدالت نے شوہر ارسلان کی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کر دیا، 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کہ خلع کا ہر مقدمہ حق مہر کی واپسی کا خودکار سبب نہیں بنتا اور صرف "خلع" کا لفظ استعمال ہونے سے حق مہر ضبط نہیں کیا جا سکتا ہے۔