• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل سبل کا کاکروچ پارٹی کے لئے ایک کروڑ امداد کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کپل سبل کا کاکروچ پارٹی کیلئے ایک کروڑ امداد کا اعلان، قانونی معاونت کا نیٹ ورک قائم ہوگا۔ متاثرہ طلبہ کا ریکارڈ جمع کیا جائے گا، قانونی امداد کے لیے ویب سائٹ بنے گی، وکلا رجسٹریشن کراکے خدمات دیں گے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت کے سینئر وکیل اور آزاد راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے دہلی میں سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سی جے پی ایک ایسا نظام قائم کرے گی جس کے ذریعے مختلف مقامات پر پیش آنے والے واقعات، متاثرہ طلبہ اور مظاہرین، اور ان کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید