کراچی(آئی این پی)کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اگست کے آغاز پر بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان،شہرِ قائد میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔