اسلام آباد(آ ئی این پی)تحریک پاکستان کی نامور رہنما، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا133واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایا جائے گا۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔