اسلا م آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ؤ سنگ اتھا رٹی (ایف جی ایچ اے)کو ہدا یت کی ہے کہ جنا ح پو سٹ گریجو یٹ میڈ یکل سنٹر(جے پی ایم سی) کرا چی کے ان ملازمین کو ان کی درخواستوں کی تاریخ سے انہیں وفاقی ملازمین تصو ر کر تے ہو ئے پلا ٹوں کی قر عہ اندا زی اور الا ٹمنٹ کے عمل میں شامل کیا جا ئے،ان کو وفاقی حکو مت کے کو ٹے کے تحت پلا ٹوں کی الا ٹمنٹ سے خا رج کیا گیا تھا۔تفصیلا ت کے مطا بق جے پی ایم سی کے ڈاکٹر ایس ایم طا رق رفیع اور دیگر ملا زمین نے وفاقی محتسب میں درخواست دا ئر کی کہ 18ویں آ ئینی ترمیم کے بعد جے پی ایم سی کو سند ھ حکومت کے تحت کر دیا گیا تھا۔