• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں ‘ ڈاکٹرز ایسوسی یشن

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی یشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر عرفان پراچہ، مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، سینیئر وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر اسماعیل بشیر اور وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر رابعہ نساءکوئٹہ کے المناک سانحہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے ہولناک، سفاکانہ اور انسانیت کو شرمسار کرنے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں ، یہ محض ایک خاتون یا ایک ڈاکٹر پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت، تہذیب، قانون اور پورے نظامِ صحت پر ایک سنگین حملہ ہے یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ وہ لوگ جو دن رات انسانوں کی جانیں بچانے، بیماروں کا علاج کرنے اور معاشرے کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں، آج خود تشدد، نفرت اور مجرمانہ ذہنیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنا نہ صرف ایک سنگین جرم ہے۔ پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث تمام افراد اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور تیز رفتار تحقیقات کر کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے مو ثر سیکیورٹی پالیسی وضع کی جائے ڈاکٹروں کے خلاف جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مہمات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے آج پوری طبی برادری غم، صدمے اور شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ ہم متاثرہ ڈاکٹر صاحبہ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔
ملتان سے مزید