• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی ٹیک ایکسپو 2026 کا انعقاد آج کیا جائے گا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام “ٹیک ایکسپو 2026” کا انعقاد 9 جون صبح 10:30 بجے جناح ہال، کچھری کیمپس میں کیا جائے گا،جس میں طالبات کی جانب سے تیار کردہ جدید اور تخلیقی فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش پیش کی جائے گی ٹیک ایکسپو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی، ویب اینڈ موبائل ڈیویلپمنٹ، ایمبیڈڈ سسٹمز اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق جدید پراجیکٹس پیش کیے جائیں گے،تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد ہ بتول ہوں گی ۔
ملتان سے مزید