• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے مختلف واقعات ،9نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 9نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مخدوم رشید پولیس کو جمشید حسین نے بتایا کہ میری بیوی مہوش کو ملزمان رمیض ،شہباز ، نسرین اور رخسانہ زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا راجہ رام پولیس کو فیاض نے بتایا کہ میری بیوی کو ملزمان حنیف اور ندیم نے نامعلوم کے ہمراہ اغوا کرکے لے گئے جبکہ صدر جلالپور پولیس کو آمنہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان بابر ، قادر بخش اور نادر میری بیٹی بشری بی بی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید