• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول سربراہان کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈز کے تحت نہم جماعت کی رجسٹریشن جمع کروانے کی آخری تاریخ گز ر گئی سکولوں کو مشکلات کا سامنا ، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے مطابق رجسٹریشن مکمل کروانے والے طلبہ 2027 میں نہم جماعت کا امتحان دے سکیں گے، دوسری جانب سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان نے رجسٹریشن کی تاریخ میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق اگر تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو ہزاروں طلبہ رجسٹریشن سے محروم رہ سکتے ہیں۔ادھر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے ۔
ملتان سے مزید