ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہری کے گھر چوری کرنے والے افراد کو اہلخانہ کے شور شرابہ پر دو ملزمان کو مکینوں نے دبوچ لیا دو فرار ہونے میں کامیاب ۔ صدر جلالپور کے علاقے موضع میراں کا رہائشی خالد شوکت نے پولیس کو اطلاع دی کہ گھر میں نامعلوم چور داخل ہوئے ایک لاکھ نقدی اور سونا اٹھالیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزمان سانول اور یاسر کو اپنی تحویل میں لیا اور موقع پر ملزمان سے سونا برآمد کرلیا ۔