ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں منکی پاس کے 5 پازیٹو مریض بدستور زیرعلاج ہیں ، حکام کے مطابق انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ڈینگی کے شبہ میں زیرعلاج تین مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، گزشتہ روز بھی خسرہ کے شبہ میں 6 نئے مریض رپورٹ ہوئے ،جن کے خون کے نمونے تصدیقی ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں ،اسی طرح نشتر ہسپتال میں گیسٹرو سے متاثرہ 78 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ چلڈرن ، نشتر ٹو ، ساؤتھ پنجاب و دیگر ہسپتالوں میں 174مریض رپورٹ ہوئے ،جن میں سے بیشتر کو طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔