ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پر ملتان شہر اور گردونواح کے تمام علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خراب اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملتان سرکل کے زیر انتظام تمام سب ڈویژنوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ صارفین کو بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا کہ شدید گرم موسم اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ٹرانسفارمرز کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ جلنے اور خراب ہونیوالے ٹرانسفارمرز کی جگہ فوری طور پر ایمرجنسی ٹرانسفارمرزٹرالیاں نصب کی جا رہی ہیں۔