• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں نوجوان ہلاک، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈی ایچ اے پولیس کو خلیل احمد نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا بیٹے عثمان کو نامعلوم کار ڈرائیور نے انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا میرا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید