ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نوسربازی سے مختلف واقعات میں شہریوں کو موبائل فونز سے محروم کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ گلگشت پولیس کو امین نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھے روکا اور اپنی پہنچان پولیس ملازم ظاہر کرکے سروس کارڈ دکھایا اور تلاشی لیتے ہوئے میرا ایک مالیت کا موبائل جیب سے نکال کر فرار ہوگیا جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس کو وقاص نے بتایا کہ نامعلوم شخص بہانے سے کال کرنے کیلئے موبائل لیا اور نوسربازی کرتے ہوئے موبائل لیکر فرار ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔