ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سود خوری کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مخدوم رشید پولیس کو محمد سلیم نے بتایا کہ ملزمان حمزہ اور وسیم سے سود پر دو لاکھ روپے لی رقم حاصل کی ملزمان کو سو د سمیت دو لاکھ ستر ہزار واپس لوٹا دیئے ملزمان مزید سود کی رقم کا تقاضہ کرکے پریشان کررہے ہیں ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔