• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) دولت گیٹ پولیس نے سیف سٹی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو عمر اشفاق نے بتایا کہ دولت گیٹ چوک پر سیف سٹی کا پول جس پر کیمرے ،پینک بٹن اور دیگر ٹیکنیکل سامان نصب کیا ہوا تھا واسا کی ٹھیکدار ٹیم نے انتہائی غفلت و لاپرواہی سے کام کرتے ہوئے سیف سٹی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جس کے نقصان کا تخمینہ لاگت 12لاکھ 35ہزار بنتا ،واسا ٹیم کے ٹھیکدار کے نامعلوم ملزمان نے سیف سٹی تنصیبات کو نقصان پہنچاکر ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید