ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنے والے پولیس کو مطلوب ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ۔ شارجہ سے پرواز G9558 مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عبدالرحمان سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی تھا گرفتار شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا اور تھانہ ملت ٹاون فیصل آباد کو مطلوب تھا ایف آئی اے گرفتار شخص کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تھانہ ملت ٹاون کی پولیس کے حوالے کردیا پولیس مطلوب ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر واپس روانہ ہوگئی ۔