ملتان ( سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ قطب پور پولیس کو سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ بی بی استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا دوران چیکنگ ملزمان خضر حیات ، محمد ارشد ، بلاول ، وقاص اور مرسلین نے غیر قانونی پٹرول یونٹ لگاکر ارتکاب جرم کرتے ہوئے پائے گئے پولیس نے گزشتہ روز ان5افراد کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔