• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا علاج، علیمہ رکاوٹ بنیں، صحت پر سیاست کی، کہا حکومت کی بات مان لی تو معاملہ ختم ہوجائے گا، سیاسی لوگ علاج سے مطمئن ہیں، وزیر داخلہ

لاہور (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےالزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اپنے بھائی کے علاج میں رکاوٹ بنیں اوراس معاملے پر سیاست کی ‘علیمہ خان بانی کی بیماری کو کیش کروانا چاہتی تھیں‘وہ ہمیشہ بانی کے علاج معالجہ سے منع کر دیتی تھیں‘علیمہ خان کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کا تین دن تک میڈیکل چیک اپ نہ ہوسکا‘علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہاکہ اگر ہم نے حکومت کی بات مان لی تومعاملہ ختم ہوجائے گا‘ پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے‘ان کے سیاسی سیاسی رہنماؤں نے کہا ہم بانی کے علاج ومعالجے سے مطمئن ہیں‘اگر کسی کو انتشار یا چڑھائی کا شوق ہے توکوشش کرکے دیکھ لے ‘لگ پتا جائے گا‘خیبر پختونخوا میں سڑکیں کھولنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہناتھاکہ گزشتہ چارپانچ دن سے کچھ سیاسی چیزیں چل رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید