راولپنڈی(جنگ نیوز)تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق ریمارکس پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں اور بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا لیکن آج وہ دن نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی تمام باتوں اور بیانات کا جواب دیا جائے گا۔