• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں عالمی نمبر ون بیٹر ابھیشیک شرما کا مسلسل تیسرا صفر

احمدآباد (جنگ نیوز) ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بیٹر بھارت کے ابھیشیک شرما اب تک ورلڈکپ میں کوئی رن نہیں بناسکے ہیں، وہ امریکا اور پاکستان کے بعد اب ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری اننگز میں نیدرلینڈز کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں آریان دت نے پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ کردیا ۔ اس طرح انہوں نےٹوئننی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا اپنے ہم وطن اشیش نہرا کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رواں سال ایک کیلنڈر ائیر کے دوران بھارت کے لیے سب سے زیادہ پانچ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ ان سے قبل سنجو سیمسن 2024 میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔