• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 میں براہ راست رسائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے میگا ایونٹ میں شرکت کا حق حاصل کرلیا ہے جو 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا نے میزبان ہونے کے ناطے براہ راست جگہ بنائی۔ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے بھی براہ راست کوالیفائی کیا۔ 9 مارچ تک ٹی 20 رینکنگ کی اگلی تین بہترین ٹیمیں بھی ڈائریکٹ ٹورنامنٹ میں شامل ہوجائیں گی ۔ جن میں بنگلہ دیش افغانستان اور آئر لینڈ شامل ہیں، ورلڈ کپ 2028 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ باقی 8 کا فیصلہ ریجنل کوالیفائیرز کی بنیاد پر ہو گا ۔