• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی پریشانی کیلئے ذمے دار، سابق اولمپئنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئنز نے پرو لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کو پیش آنے والی رہائشی مشکلات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ ہوبارٹ میں کھلاڑیوں کی رہائش کے مسائل فیڈریشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وطن واپسی سے قبل ٹیم کو انتہائی ناقص مقام پر شہر سے دور ٹھہرایا گیا۔ اولمپئنز قمر ابراہم، ناصر علی، وسیم فیروز، شہناز شیخ، حنیف خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر رہائش فراہم کرنا فیڈریشن کی ذمے داری تھی، جس کی انکوائری ہونی چاہئے اور ذمے داروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔امید ہے کہ تمام حقائق سامنےلاکر ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔