کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں جمعے کو گروپ میچوں کا آخری دن ہے۔ پاکستان ٹیم سپر 8 مرحلے کا افتتاحی میچ ہفتے کی شام ساڑھے چھ بجے آر پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ منگل کی شام پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پالے کیلے میں مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے 28 فروری کوپالے کیلے میں سپر ایٹ کا آخری میچ کھیلے گی۔ سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔ دونوں گروپوں کی ٹاپ دو ٹیمیں چار اور پانچ مارچ کو سیمی فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان کے کوالی فائی کرنےکی صورت میں سیمی فائنل اور فائنل کولمبو سری لنکا میں ہوں گے۔اگر پاکستان ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالی فائی نہ کرسکا توٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں ہوں گے۔ سپر ایٹ مرحلے میں لیگ میچوں کا کوئی پوائنٹ شامل نہیں ہوگا نہ ہی پہلے رائونڈ کے رن ریٹ کا مسئلہ ہوگا۔