• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درست راہ پر ہیں، سپر ایٹ کے میچز مشکل ہونگے، شاداب خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان نے کہا کہ ہم درست راہ پر ہیں، ایک میچ کی بات ہو رہی ہے، وہ بڑا میچ تھا ہمیں جیتنا چاہیے تھا، ہم سے غلطیاں ہوئیں ۔ سپر ایٹ مشکل ، پریشر والے میچز ہوں گے، رمضان بھی آ گیا، اس کی برکتیں سمیٹیں گے۔ بدھ کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے ۔ سابق کرکٹرز لیجنڈز رہے ہیں لیکن ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے جو ہم نے کر چکے ہیں ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔ کنڈیشنز کے لحاظ سے تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ایسا نہیں ہے کہ ہم زیادہ تجربات کر رہے ہیں ۔ آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ آل رائونڈرز ہوتے ہیں ۔ نمیبیا کو آسان نہیں لیا ، ہمارا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔ ہمیں اچھی چیزیں جاری رکھنا ہو گی۔ بیٹنگ ہمیں اسی طرح کرنا ہو گی۔ صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں ہیں۔