کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر تقریب پرچم کشائی اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ (پلٹینم جوبلی) منائی۔ اس تقریب میں مشترکہ پرچم کشائی، دونوں قومی ترانوں کی ادائیگی، اور دو ممالک کے گہرے دوستانہ تعلقات پر علمی گفتگو شامل تھی۔ تقریب کا آغاز پاکستانی اور چینی پرچم کی کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے بجائے گئے، جو سات دہائیوں پر محیط باہمی احترام اور اتحاد کی علامت تھے۔