• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولو گراؤنڈ میں گل پلازہ رمضان بازار کوحتمی شکل دیدی، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی کے مطابق پولو گراؤنڈمیں گل پلازہ رمضان بازار کوحتمی شکل دیدی گئی، گلشن جناح بارہ دری میں کام تیزی سے جاری ہے،اس ہفتے کے آخر تک بازار فعال ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے اعلان کردہ گلشن جناح (پولو گراونڈ)بارہ دری میں مارکیٹ قائم کرنے کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہےمیئر نے بارہ دری کا دورہ کر کےہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہم یہ مارکیٹ اپنے متاثرہ بھائیوں اور تاجر برادری کے لئے بغیر کسی معاوضے کے قائم کر رہے ہیں اسٹالز کے ساتھ ساتھ لائٹنگ، سکیورٹی اور پارکنگ کا بھی بندوبست کیا گیا ہےاس ہفتے کے آخر تک بازار فعال ہو جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید