کراچی(این این آئی)زکوۃکٹوتی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک سمیت تمام مالیاتی ادارے آج بندرہیں گے۔اسٹیٹ بینک نےیکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس تعطیل میں بینک کھلیں گے لیکن پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔یکم رمضان المبارک کو ہر سال کی طرح نصاب رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹس سے زکوۃکی کٹوتی کی جائے گی۔اس لیے تمام سرکاری اور نجی بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔