• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دواؤں کی فیکٹری اور گودام پر چھاپہ، کروڑوں کی ادویات برآمد

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے سپر ہائی وے کے نزدیک ایک گودام اور جعلی دواؤں کو تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ چھاپہ احسن آباد نزد سپر ہائی وے پر سرکل کی ٹیم جس کی سربراہی انسپیکٹر شاہد حسین اور سب انسپیکٹر محمد اقبال کر رہے تھے مارا گیا۔ چھاپے سے پہلے ہی فیکٹری کے مالکان "فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے" صرف ایک نام نہاد ایم ڈی اور ایک مزدور دھر لیے گیے۔
ملک بھر سے سے مزید