کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا 74واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں 17 طلبہ کو اعلیٰ تحقیقی اسناد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مرزا وسیم شاہ (بین الاقوامی تعلقات) اور اسماء دلشاد (کیمیاء) کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں، جبکہ سیّدہ رفعت فاطمہ زیدی (کیمیاء) کو ایم ایس کی سند دی گئی۔اسی طرح ایم فل کی اسناد سیّدہ انیقہ زیدی (حیاتی کیمیاء)، فیض محمد، اسد صدیق، محمد اسلم (طبیعیات)، سبین انصاری (ریاضیاتی علوم)، مزمل حسن حاتمی (بین الاقوامی تعلقات)، راشدہ یوسف (اُردو)، محمد عصا (تعلیمات)، حافظ صادق احمد (عربی)، آمنہ سحر اور سیّد طفیل حسین شاہ (اطلاقی طبیعیات، اسلام آباد کیمپس)، شمس الحسن، زرمان خان اور حنا بشیر (اُردو، اسلام آباد کیمپس)۔