• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا۔ ڈاکٹرز نے ہسپتال سے ڈسچارج کر کے آرام کے لیے گھر بھیج دیا ہے اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر رشتے دار بھی ہسپتال میں موجود تھے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ طبعیت خراب ہونے پر اسپتال چیک اپ کےلیے گیا ڈاکٹرز نےچیک اَپ کیا تو ایک شریان بند ہونے پر فوری سٹنٹ ڈالا گیا ،الحمدللہ میں علاج کروا کر اس وقت گھر آ گیا ہوں، اللہ تعالی کے کرم سے بہتر ہوں۔
اہم خبریں سے مزید